امریکا کی 3 مشرق وسطیٰ ممالک کو 2.27 ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں کی منظوری

واشنگٹن(ویب ڈیسک) امریکا نے مشرق وسطیٰ کے تین ممالک کو مجموعی طور پر 2.27 ارب ڈالر مالیت کے فوجی سازوسامان اور دفاعی خدمات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی۔

امریکی منظوری کے تحت متحدہ عرب امارات کو 1.04 ارب ڈالر مالیت کے 10 ہزار اے پی کے ڈبلیو ایس ٹو پریسیژن گائیڈنس سسٹمز اور متعلقہ سازوسامان فراہم کیا جائے گا۔

کویت کے لیے 400 ملین ڈالر مالیت کے پیٹریاٹ میزائل نظام کی مرمت اور واپسی سے متعلق خدمات کی فروخت بھی منظور کی گئی ہے۔

اسی طرح مصر کو 832 ملین ڈالر مالیت کے جیولن میزائل نظام فراہم کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق تینوں مجوزہ دفاعی معاہدوں کی مجموعی مالیت تقریباً 2.27 ارب ڈالر ہے۔

مزید خبریں

Back to top button