ماسکو فارمیٹ اجلاس، افغانستان میں غیر ملکی فوجی انفراسٹرکچر کی مخالفت

ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان پر ماسکو فارمیٹ مشاورت کا آٹھواں اجلاس روس کے دارالحکومت ماسکو میں منعقد ہوا، جس میں پاکستان، چین اور وسطی ایشیائی ممالک سمیت خطے کے مختلف ملکوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اجلاس میں افغانستان کی موجودہ صورتحال، علاقائی امن و سلامتی، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور خطے کو درپیش دیگر اہم چیلنجز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس افغانستان کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے گا۔

سرگئی لاوروف نے افغانستان میں نیٹو کے فوجی انفراسٹرکچر کی تعیناتی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں غیر ملکی فوجی انفراسٹرکچر کا قیام عدم استحکام اور تنازعات میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان سمیت پورے خطے میں امن و استحکام کے لیے علاقائی تعاون اور مشترکہ اقدامات کی ضرورت ہے۔

مزید خبریں

Back to top button