شکیرا کے کانسرٹ میں 20 لاکھ افراد کی شرکت


ریو ڈی جنیرو(مانیٹرنگ ڈیسک) عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا نے برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں شاندار کنسرٹ پیش کیا جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔
کوپا کبانا ساحل پر ہونے والے اس میوزیکل شو میں اندازاً 20 لاکھ شائقین موجود تھے، جو چاندنی رات میں شکیرا کی آواز اور پرفارمنس کے سحر میں کھو گئے۔
کنسرٹ کے دوران لاطینی موسیقی کی اس ملکہ نے اپنے مشہور گانوں کے ذریعے ماحول کو پرجوش بنا دیا، اور حاضرین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔
یہ شو اسی مقام پر ہونے والے ماضی کے بڑے کنسرٹس سے بھی جوڑا جا رہا ہے، جن میں لیڈی گاگا اور میڈونا جیسے عالمی ستاروں کی پرفارمنس شامل رہی ہے۔
شائقین نے اس ایونٹ کو ایک یادگار میوزیکل رات قرار دیا جس نے ریو ڈی جنیرو کو ایک بار پھر عالمی تفریحی مرکز کے طور پر نمایاں کر دیا۔