مذہبی جماعت کی فائرنگ سے شہید انسپکٹر شیخو پورہ میں سپرد خاک،نماز جنازہ میں آئی جی ،ارکان اسمبلی کی شرکت

لاہور(جانو ڈاٹ پی کے )مرید کے میں مذہبی جماعت کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریاانسپکٹر شہزاد نوید کی نماز جنازہ شیخو پورہ میں ادا کردی گئی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی.
لاہور کے داخلی اور خارجی راستے بند،کئی سڑکیں بھی جگہ جگہ سے بند
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی ہے۔
ارکان صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔
پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزا نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش د ی۔آئی جی پنجاب نے شہید کے جسد خاکی پر پھول چڑھائے، روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتح خوانی کی۔
آئی جی پنجاب نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے والد اور بھائی سے ملاقات کی شہید کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔شہید انسپکٹر کو انکے آبائی گاؤں اوگند میں سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔



