لاہور: سودا لینے کےلیے جانے والی 11 سالہ بچی کو جنسی زیادتی کا شکار

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) لاہور میں 11 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم شیخوپورہ سے گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق نجی سوسائٹی کے گیٹ نمبر 6 سے ملزم عظیم بچی کو ورغلا کر اپنے ساتھ لے گیا، جہاں اس نے قریب واقع ایک کوارٹر میں بچی سے زیادتی کی اور بعد ازاں فرار ہو گیا تھا۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کیس جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

 

مزید خبریں

Back to top button