آبنائے ہرمز میں بڑی تعداد میں ایرانی اسپیڈ بوٹس کی نقل و حرکت کی سیٹلائٹ تصاویر سامنے آگئیں

تہران(جانوڈاٹ پی کے)آبنائے ہرمز میں بڑی تعداد میں ایرانی اسپیڈ بوٹس کی نقل و حرکت کی سیٹلائیٹ تصاویر سامنے آگئیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بدھ کے روز سامنے آنے والی سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کے کرگان ساحل کے قریب سمندر میں چھوٹی کشتیوں کے ایک بیڑے کو دیکھا گیا ہے۔خیال رہےکہ امریکی حکام کے مطابق ایران جنگ کے دوران ایرانی بحریہ کے زیادہ تر بڑے جہاز تو تباہ ہوچکے ہیں تاہم پاسداران انقلاب کے بحری اثاثوں کا بڑا حصہ اب بھی برقرار جو زیادہ تع تیز رفتار چھوٹی کشتیوں پر مشتمل ہے۔



