سینیگال کے صدر نے وزیر اعظم برطرف کرکے حکومت تحلیل کر دی

ڈاکار (مانیٹرنگ ڈیسک) باسیرو دیومائی فائے نے وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹاتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

صدارتی دفتر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت کے اندر پالیسی اختلافات اور انتظامی مسائل کے باعث یہ فیصلہ ناگزیر ہو گیا تھا۔

بیان کے مطابق جلد نئی کابینہ تشکیل دی جائے گی تاکہ حکومتی امور کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔

اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے سیاسی بحران قرار دیا ہے، جبکہ حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ آئینی اختیار کے تحت کیا گیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس پیش رفت کے بعد ملک میں قبل از وقت انتخابات یا نئی سیاسی صف بندی کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button