سانحہ پمزپرسینیٹ کمیٹی کابڑاایکشن،سابق ای ڈی سمیت ذمہ داران کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی ہدایت

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق نے سانحہ پمز پر سخت ایکشن لیتے ہوئے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز سمیت تمام ذمہ داران کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی ہدایت کردی۔
کمیٹی نے سانحہ پمز کے ذمہ داران کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کرنے اور ملزمان کے اثاثے مقدمات کے ساتھ منسلک کرنے کی بھی ہدایت کی۔
انسانی حقوق کمیٹی کے اجلاس کے دوران سینیٹر ایمل ولی اور عابد شیر علی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ ایمل ولی کے سوالات پر عابد شیر علی غصے میں آگئے۔
عابد شیر علی نے ایمل ولی سے کہا کہ کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے سوال کریں، جس پر ایمل ولی نے جواب دیا: ’’آپ کون ہیں؟‘‘
دونوں کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بڑھا تو سینیٹر قرۃ العین مری نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کو خاموش کرایا۔ اس موقع پر عابد شیر علی نے ایمل ولی سے کہا کہ ’’آپ ایس ایچ او نہیں ہیں۔‘‘



