بحرین میں ایرانی پاسداران انقلاب سے تعلق کے الزام میں 41 افراد گرفتار

بحرین(جانوڈاٹ پی کے)بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق سکیورٹی اداروں نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ طور پر منسلک ایک تنظیم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اس کے 41 مشتبہ ارکان کو گرفتار کر لیا ہے۔
وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق یہ کارروائی غیر ملکی عناصر کے لیے جاسوسی اور ایران کی حمایت سے متعلق مقدمات میں کی جانے والی تحقیقات کے بعد عمل میں لائی گئی۔



