بدین میں غیرقانونی مقیم افغان باشندوں کیخلاف سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)انسپکٹر جنرل آف پولیس سندھ جاوید عالم اوڈھو اور ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع بدین میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی تلاش، شناخت اور ملک بدری کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر بھرپور سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن جاری ہے
ایس ایس پی بدین قمر رضا جسکانی کی نگرانی میں ضلع کے تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور فیلڈ افسران اپنی اپنی حدود میں پولیس نفری کے ہمراہ سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کر رہے ہیں۔ اس دوران جدید ڈیجیٹل تلاش ڈیوائس کے ذریعے مشکوک افراد کی شناخت، بائیو ڈیٹا کی تصدیق اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا عمل بھی مسلسل جاری ہے بدین پولیس کی جانب سے ضلع بھر کے مختلف شہروں اور قصبوں میں چائے کے ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، مسافر خانوں، کرائے کے مکانات، دکانوں اور دیگر عوامی مقامات پر جامع تلاشی اور تصدیقی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ اسی طرح گھر گھر جا کر رہائشی افراد کی شناخت اور رہائشی کوائف کی تصدیق بھی ڈیجیٹل تلاش ڈیوائس کی مدد سے کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی غیرقانونی مقیم شخص کی موجودگی کو بروقت سامنے لایا جا سکے مزید برآں، ضلع کے تمام اہم داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں سخت کر دی گئی ہیں، جہاں مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مکمل چیکنگ، شناختی کوائف کی تصدیق اور قانونی دستاویزات کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ڈسٹرکٹ پولیس بدینب عوام الناس سے اپیل کرتی ہے کہ اگر ان کے علم میں کسی بھی مشکوک شخص، غیرقانونی مقیم فرد یا مشتبہ سرگرمی کی اطلاع ہو تو فوری طور پر اپنے قریبی تھانے پر دیں عوام کا تعاون امن و امان کے قیام، جرائم کی روک تھام اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے۔



