سعودی عرب میں قتل کے جرم میں پاکستانی شہری کو سزائے موت دیدی گئی

ریاض(جانوڈاٹ پی کے)سعودی عرب کے القصیم ریجن میں سنگین جرائم میں ملوث ایک پاکستانی شہری کی سزائے موت پر عمل درآمد کر دیا گیا۔

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق مجرم پر دہشت گردانہ نظریات سے متاثر ہو کر ایک غیر ملکی شہری کو قتل کرنے، غیر قانونی طور پر  اسلحہ رکھنے اور مزید افراد کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام تھا۔

وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات اور عدالتی ٹرائل کے بعد جرم ثابت ہونے پر اسے سزائے موت سنائی گئی جس پر  منگل کے روز عمل درآمد کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Back to top button