سعودی عرب سے مکمل یکجہتی، برطانیہ کا دفاع کے حق کی حمایت کا اعلان


ریاض، لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
برطانوی وزیر خارجہ نے حوثی حملوں کے بعد سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے مملکت کے اپنے دفاع، سلامتی اور وسائل کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق ضروری اقدامات کے حق کی حمایت کی۔
دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی آبی گزرگاہوں میں سکیورٹی اور آزادانہ بحری آمدورفت یقینی بنانے کے لیے مشترکہ کوششیں مزید مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔
فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ بحری راستوں کا تحفظ علاقائی استحکام کے ساتھ ساتھ عالمی تجارت اور سپلائی چینز کے تسلسل کے لیے انتہائی اہم ہے۔