پاکستان کا معاشی میدان میں بڑا دھماکہ، سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان قریب، اربوں ڈالر کے تاریخی منصوبوں کا اعلان!

اسلام آباد: خصوصی رپورٹ (جانو ڈاٹ پی کے)پاکستان نے عالمی سفارت کاری کے میدان میں اپنی دفاعی صلاحیت کا لوہا منوانے کے بعد اب معاشی ترقی کے محاذ پر ایک بہت بڑا دھماکہ کر دیا ہے جس کے بعد ملک کی معاشی کایا پلٹنے کی نوید سنا دی گئی ہے۔ انتہائی باوثوق ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے کراؤن پرنس شہزادہ محمد بن سلمان اگلے ماہ جولائی میں پاکستان کا تاریخی دورہ کر رہے ہیں جس کی حتمی تاریخیں فائنل کی جا رہی ہیں، جبکہ اس دورے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف بھی سعودی عرب روانہ ہوں گے۔ اس دورہِ پاکستان کے دوران سعودی عرب کی عالمی شہرت یافتہ کمپنی آرامکو پاکستانی کمپنیوں کے کنسورشیم کے ساتھ مل کر گوادر پورٹ پر خطے کی سب سے بڑی آئل ریفائنری قائم کرنے کے اربوں ڈالر کے حتمی معاہدوں پر دستخط کرے گی۔ دوسری جانب، پاکستان اور ایران کے مابین 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا تاریخی معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت بلوچستان کے سرحدی علاقے رمضان گپت میں ایک بڑا بین الاقوامی اقتصادی زون قائم کیا جائے گا، جبکہ پاک-ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو بھی ہنگامی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے۔ ایران سے سستی گیس، پٹرول اور سستا ایندھن ملنے سے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں واضح کمی آئے گی جس سے ٹیکسٹائل سمیت تمام صنعتوں کی پیداواری لاگت گھٹ جائے گی اور پاکستان عالمی مارکیٹ میں بنگلہ دیش اور دیگر حریفوں کو پچھاڑنے کے قابل ہو جائے گا۔ تاہم، ان تمام عظیم الشان ترقیاتی منصوبوں کو بلوچستان میں بھارت کے ایما پر کام کرنے والی شرپسند تنظیم بی ایل اے کی دہشت گردی سے شدید خطرات لاحق ہیں، جس کے خاتمے کے لیے عوام اور سیاسی قیادت کو پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑا ہونا ہوگا۔
سعودی ولی عہد کے دورے کی اندرونی کہانی، پاک-ایران 10 ارب ڈالر کے معاشی زون اور سستی بجلی و پٹرول کے حوالے سے سنسنی خیز حقائق پر مبنی معروف صحافی شکیل ملک کا تفصیلی اور تجزیاتی وی لاگ مکمل دیکھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کریں:




