سرگودہاپولیس کی بروقت کارروائی، گرین بس پر پتھر پھینکنے والا ملزم گرفتار

سرگودہا(جانوڈاٹ پی کے) سرگودھا پولیس نے پولیس کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرین الیکٹرو بس پر پتھر پھینکنے والا ملزم گرفتارکر لیا۔
سرگودہا میں گرین الیکٹرو بس سروس پر پتھر پھینکنے کا واقعہ پیش آیا جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم ارباب سکندر کو حراست میں لے لیا۔ ملزم نے بس کو نقصان پہنچانے کی نیت سے پتھر پھینکا تھا، جس سے گاڑی کو جزوی نقصان پہنچا۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور جدید تفتیشی طریقۂ کار استعمال کرتے ہوئے مختصر وقت میں ملزم کا سراغ لگا کر اسے گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔



