لارڈ زمیں شکست، کوچ سرفراز کی چھٹی کا امکان

لاہور (جانوڈاٹ پی کے) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا سلسلہ جاری ہے، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان کے بعد اب ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ سرفراز احمد کی تبدیلی کی خبریں بھی سامنے آگئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن ابتدائی طور پر ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید کے ہمراہ لندن پہنچے تھے، تاہم لارڈز ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی 194 رنز سے شکست کے بعد انہیں ٹیسٹ ٹیم کے معاملات بھی سونپنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کے معاملات دیکھنے کی ذمہ داری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وہ 9 ستمبر سے برمنگھم کے ایجبیسٹن کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے ساتھ موجود ہوں گے اور ڈریسنگ روم میں بھی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

مائیک ہیسن کی ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ شمولیت کے بعد سرفراز احمد کے مستقبل پر سوالات اٹھ گئے ہیں اور قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ انگلینڈ کے دورے کے بعد انہیں ریڈ بال ٹیم کی کوچنگ سے ہٹا دیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کے بعد مائیک ہیسن کو ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں بھی سونپی جاسکتی ہیں۔

یوں پی سی بی میں کپتان کے بعد کوچنگ سیٹ اپ میں بھی بڑی تبدیلی متوقع ہے۔

مزید خبریں

Back to top button