سجاول،9محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام فقير بارگاہ کہیری سے برآمد

سجاول(جانوڈاٹ پی کے)9محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام فقير بارگاہ کہیری سے برآمد،مین مرکزی جلوس مقرر راستوں سے ہوتے ہوئے حسینی امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا

ضلع بھر میں 126 امام بارگاہوں سے 54 ماتمی جلوسوں برآمدہوئے،چوہڑجمالی، جاتی، دڑو، میرپور بٹھورو اور جھوک شریف سے جلوس برآمد،جلوسوں اور مجالس کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔جلوسوں کی نگرانی کیلۓ600سے زائد پولیس اہلکار اور رينجرز کے جوان تعینات کیے گئی۔ماتمی جلوس میں ریسکیو1122کی ٹیمیں بھی زمیواری سرانجام دے رہے ہیں۔ڈی سی سجاول زاھد حسين رند , ایس ایس پی علينا راجپر کی ہدایت پر جلوسوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی پلان ترتیب دیا گیا ہے۔شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسنیپ چیکنگ جاری ہے۔

مزید خبریں

Back to top button