صومالی قزاقوں کے ہاتھوں زخمی 4 پاکستانی ملاح کراچی روانہ، 3 میتیں بھی وطن پہنچیں گی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے) دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ صومالی قزاقوں کے حملے میں زخمی پاکستانی ملاحوں اور جاں بحق افراد کی میتیں وطن روانہ کر دی گئی ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق جبوتی اور ایتھوپیا میں تعینات پاکستانی سفیروں نے ایم ٹی آنر 25 کے زخمی عملے کے 4 پاکستانی ارکان کو وطن روانہ کردیا ہے۔

دفتر خارجہ کے بیان کے مطابق زخمی پاکستانی ملاحوں میں عثمان غنی، عقیل خان، امین بن شمس اور یاسر خان شامل ہیں، جو آج کراچی پہنچیں گے۔

ترجمان نے بتایا کہ صومالی قزاقوں کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے 3 پاکستانیوں کی میتیں بھی کراچی روانہ کردی گئی ہیں۔

جاں بحق پاکستانیوں میں رفیع اللہ خان، سید کاشف عمر اور محمود احمد انصاری شامل ہیں، جن کی میتیں بھی کراچی پہنچائی جائیں گی۔

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارتی حکام نے زخمی ملاحوں اور جاں بحق افراد کی میتیں وطن واپس پہنچانے کے لیے ضروری انتظامات کیے۔

مزید خبریں

Back to top button