شھید ربڈنو جت پ پ پ کا سرمایہ تھے،صادق علی میمن

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر اور ٹھٹھہ سے منتخب قومی اسمبلی کے رکن صادق علی میمن بڈھو ٹالپر پہنچے جہاں انھون نے پ پ پ کلچرل ونگ حیدرآباد ڈویژن کے رہنما شہید رب ڈنو جت کے لواحقین سے تعزیت کی۔ شہید کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا

اس موقع پر پ پ پ ضلع ٹھٹہ کے صدر اور ایم این اے صادق علی میمن نے شہید رب ڈنو جت کی شہادت کو پیپلز پارٹی کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی شہداء کی پارٹی ہے، شہید رب ڈنو جت کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔

اس موقع پر صادق علی میمن کے ہمراہ امتیاز قریشی، پ پ پ تعلقہ ٹھٹھہ کے صدر عبدالحمید سومرو، میونسپل کمیٹی ٹھٹھہ کے سابق چیئرمین ممتاز علی میمن، پ پ پ پ تعلقہ ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری منور ہیلایو، رئیس شاہنواز مگسی، اظہر جاکھرو اور غلام حیدر خاصخیلی بھی موجود تھے۔

مزید خبریں

Back to top button