روسی ڈرون حملہ، سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بال بال بچ گئے

لندن(جانو ڈاٹ پی کے) سابق برطانوی وزیراعظم بورس جانسن روسی ڈرون حملے میں بال بال بچ گئے، حملے کے وقت وہ یوکرین سے پولینڈ جانے والی ٹرین میں سوار تھے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی ڈرون حملہ یوکرین کے علاقے وولِن میں اس وقت کیا گیا جب بورس جانسن سمیت 206 افراد ٹرین میں سفر کر رہے تھے۔ حملے کے نتیجے میں ٹرین کے اگلے حصے کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

رپورٹ کے مطابق ڈرون حملہ پولینڈ کی سرحد سے تقریباً دو کلومیٹر دور کیا گیا۔ بورس جانسن کیف میں ایک کانفرنس میں شرکت کے بعد ٹرین کے ذریعے پولینڈ روانہ ہوئے تھے۔

واقعے کے بعد پولینڈ نے اپنی فضائی حدود کی نگرانی اور سیکیورٹی کے لیے جنگی طیارے فضا میں بھیج دیے۔

یوکرینی حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ روس نے ٹرین کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔ حملے کے بعد خطے میں سیکیورٹی خدشات مزید بڑھ گئے ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button