روہت شرما ٹیم بس سے اترتے ہوئے پھسل کر گر پڑے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

نئی دلی (ویب ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان روہت شرما کو ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ کے بعد ہوٹل واپسی کے دوران اس وقت مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب وہ ٹیم بس سے اترتے ہوئے اچانک پھسل کر گر گئے۔

واقعے کے مطابق بھارتی ٹیم کے کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف اسٹیڈیم سے واپسی پر ہوٹل پہنچے۔ روہت شرما بس کی سیڑھیوں سے اتر رہے تھے کہ اچانک اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکے اور پھسل گئے۔

روہت شرما کے گرنے کے فوراً بعد سکیورٹی اہلکار ان کی مدد کے لیے آگے بڑھے اور انہیں اٹھنے میں معاونت فراہم کی۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی بھی قریب موجود تھے اور واقعے پر حیرت کا اظہار کرتے دکھائی دیے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی، جس کے بعد بھارتی کرکٹ مداحوں نے روہت شرما کی خیریت کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا اور ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں روہت شرما کو بس سے اترتے ہوئے پھسلنے اور بعد ازاں سکیورٹی اہلکاروں کی مدد سے اٹھتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم واقعے کے بعد روہت شرما کے زخمی ہونے یا کسی جسمانی نقصان سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ اطلاع سامنے نہیں آئی۔

مزید خبریں

Back to top button