ریویو کے معاملے پر باووما اور ڈی کاک میں تلخ کلامی

جوہانسبرگ(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے درمیان دوسرے ون ڈے میچ کے دوران ریویو لینے کے معاملے پر جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما اور وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کاک کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی۔

وانڈررز میں کھیلے گئے میچ کے 48ویں اوور کی چوتھی گیند پر لیزاڈ ولیمز کی گیند آسٹریلوی بیٹر زیویئر بارٹلیٹ کے پیڈز سے ٹکرائی۔ جنوبی افریقی کھلاڑیوں نے ایل بی ڈبلیو کی پرزور اپیل کی تاہم فیلڈ امپائر نے آؤٹ قرار نہیں دیا۔

اس موقع پر جنوبی افریقی ٹیم میں ریویو لینے یا نہ لینے پر بحث ہوئی، جس کے بعد کپتان ٹیمبا باووما نے ڈی آر ایس ریویو لینے کا فیصلہ کیا۔ ری پلے میں گیند کی سمت اور وکٹوں سے ٹکرانے کے تینوں اشارے آؤٹ کے حق میں آئے، جس کے نتیجے میں زیویئر بارٹلیٹ کو 28 گیندوں پر 50 رنز بنانے کے بعد پویلین واپس جانا پڑا۔

ریویو کے دوران براہ راست کیمروں میں ٹیمبا باووما اور کوئنٹن ڈی کاک کے درمیان بحث بھی ریکارڈ ہوئی۔ دونوں کھلاڑی ایک دوسرے کی جانب انگلی اٹھاتے ہوئے سخت انداز میں گفتگو کرتے دکھائی دیے۔

صورتحال کو مزید بڑھنے سے روکنے کے لیے مارکو جینسن نے مداخلت کرتے ہوئے کوئنٹن ڈی کاک کو پرسکون کیا، جس کے بعد وکٹ کیپر بلے باز وہاں سے دور چلے گئے۔ واقعے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر بعض شائقین نے ڈی کاک کے رویے پر تنقید بھی کی۔

دوسری جانب جنوبی افریقا نے جوہانسبرگ میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا کو 32 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ہے۔

مزید خبریں

Back to top button