انمول عرف پنکی سمیت 4 ملزمان کے خلاف 3 مقدمات کا عبوری چالان جمع

کراچی(جانوڈاٹ پی کے) درخشاں پولیس نے منشیات سے متعلق مقدمات میں نامزد انمول عرف پنکی اور اس کے مبینہ ساتھیوں کے خلاف تین مقدمات کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔
پولیس نے تفتیش مکمل کرنے کے بعد عبوری چالان جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کی عدالت میں پیش کیا، جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے مزید کارروائی کے لیے متعلقہ مقدمات ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت منتقل کردیئے۔
پولیس کے عبوری چالان میں انمول عرف پنکی سمیت عمر، فہد حسین اور اویس بیگ کو گرفتار ظاہر کیا گیا ہے۔
چالان کے مطابق پولیس کا مؤقف ہے کہ ملزمہ شہر میں منشیات کے مبینہ نیٹ ورک سے منسلک تھی، جبکہ گرفتار دیگر ملزمان کو اس کے مبینہ سہولت کار قرار دیا گیا ہے۔
پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کرائے گئے عبوری چالان میں مقدمات سے متعلق تفتیشی تفصیلات اور ملزمان کے خلاف عائد الزامات بھی شامل کیے گئے ہیں۔



