روہت شرمانے ریٹارئرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیوں پرخاموشی توڑدی

نئی دہلی(جانوڈاٹ  پی کے)بھارت کے سابق کپتان روہت شرما نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ سے متعلق گردش کرنے والی خبروں پر خاموشی توڑ دی، انہوں نے واضح کیا کہ میری پوری توجہ صرف بھارت کی نمائندگی کرنے اور ٹیم کی کامیابی میں کردار ادا کرنے پر ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق 39 سالہ روہت شرما نے یہ بیان انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میں شاندار 110 گیندوں پر 138 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد دیا۔میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ لارڈز میں کھیلا گیا یہ میچ روہت شرما کا آخری ون ڈے ثابت ہو سکتا ہے، تاہم تجربہ کار اوپنر نے ان خبروں کو اہمیت دینے سے انکار کر دیا۔

روہت شرما نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) سے گفتگو میں کہا کہ میرا کام بیٹنگ کرنا،میدان میں اتر کر اپنے ملک اور اپنی ٹیم کی نمائندگی کرنا ہے۔ اپنے ڈیبیو سے اب تک مجھے یہی ذمہ داری دی گئی ہے اور میں آئندہ بھی یہی کرتا رہوں گا۔

مزید خبریں

Back to top button