روس میں روبوٹس کی پہلی شادی، رابرٹ اور میٹلڈا میاں بیوی قرار، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


ماسکو (ویب ڈیسک) روس میں پہلی بار روبوٹس کی شادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔
روسی دارالحکومت ماسکو کی ایک لائبریری میں منعقدہ تقریب میں دو روبوٹس رابرٹ اور میٹلڈا کو باقاعدہ طور پر روبوٹ میاں بیوی قرار دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں روبوٹس کو شادی کی تقریب کے دوران ڈانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا، جبکہ انہیں ویڈنگ بریسلیٹس بھی پہنائے گئے۔
رپورٹس کے مطابق رابرٹ کو ایک آفس ورکر اور بلاگر روبوٹ کے طور پر ڈیزائن کیا گیا ہے، جبکہ میٹلڈا ایک بیلرینا روبوٹ ہے۔
روبوٹس کی اس منفرد شادی کی تقریب نے ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے حوالے سے نئی بحث کو جنم دے دیا ہے۔