اوکاڑہ: ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم،ماں بیٹے سمیت 3 افراد زخمی

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )نواحی گاؤں 18 فور ایل کے پاس ٹریفک حادثہ 3 زخمی تفصیلات کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی نے غلط ٹرن لیتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں ماں بیٹے سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیموں نے فوری ریسپانس کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو فوراً ابتدائی طبی امداد فراہم کی طبی امداد کے بعد تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا گیازخمیوں ہونے والے کی شناخت شاہ نواز ولد رب نواز (19 سال تقریباً)، عابد علی ولد احمد نواز (18 سال تقریباً) اور ممتاز بی بی زوجہ احمد نواز (40 سال) ساکنان 23 سے فور ایل کے ناموں سے ہوئی ہے



