اوکاڑہ میں ٹریفک حادثہ، 14 سالہ بچہ جاں بحق


اوکاڑہ (رپورٹ: وحید آرائیں/جانو ڈاٹ پی کے) فیصل آباد روڈ کے قریب سہولت بازار کے پاس افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایک 14 سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایک ٹریکٹر ٹرالی نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار کم عمر لڑکا شدید زخمی ہوا اور موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
حادثے کے بعد Rescue 1122 Punjab کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اکاڑہ منتقل کر دیا۔
جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت محمد، ولد احسان الٰہی، سکنہ کینال گارڈن اوکاڑہ کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں افسوس اور غم کی فضا ہے۔