سجاول: دڑو بیراج کے قریب نہاتے ہوئے 5 نوجوان ڈوب گئے، 4 کوبچا لیا گیا،ایک کی تلاش جاری

سجاول (ریسکیو ذرائع) دڑو بیراج کے بئراج موری کے قریب نہاتے ہوئے پانچ نوجوان دریا میں ڈوب گئے۔ واقعے کے بعد فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق چار نوجوانوں کو بروقت کارروائی کے دوران بحفاظت پانی سے نکال لیا گیا ہے جبکہ 20 سالہ نوجوان امیر شاہ کی تلاش تاحال جاری ہے۔
بچائے گئے نوجوانوں میں عمیر میمن، سہیل شاہ اور شمون شاہ شامل ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور مقامی غوطہ خور نوجوان کی تلاش کے لیے مسلسل کوششیں کر رہے ہیں۔
انتظامیہ کے مطابق دریا کے بہاؤ اور گہرائی کے باعث تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے، تاہم آپریشن جاری ہے۔



