پیپلز پارٹی لیبربیورو بدین کے سیکرٹری اطلاعات عبدالغنی انصاری کابدین پریس کلب کے عہدیداروں کےاعزازمیں استقبالیہ

بدین(رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو/ڈاٹ/پی کے)پاکستان پیپلز پارٹی لیبر بیورو ضلع بدین کے سیکرٹری اطلاعات اور معروف سماجی شخصیت عبدالغنی انصاری کی جانب سے بدین پریس کلب کے عہدیداران کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد انصاری ہاؤس بدین میں کیا گیا تقریب میں سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی تقریب میں بدین پریس کلب کے صدر شوکت میمن، سیکرٹری عبد الشکور میمن سوشل سیکریٹری مرتضیٰ میمن سینئر صحافی الیاس ملک، تنویر احمد ارائیں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بدین پریس کلب نے ہمیشہ جمہوری اقدار، آزادی صحافت اور عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور کردار ادا کیا ہے۔ بدین پریس کلب کے صحافیوں نے ہر دور میں عوام کے مسائل، محرومیوں اور ناانصافیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مظلوم اور بے آواز طبقے کی آواز کو اعلیٰ ایوانوں تک پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کا بنیادی مقصد عوامی مفادات کا تحفظ، سچائی کی ترویج اور معاشرتی مسائل کی نشاندہی ہے۔ بدین پریس کلب کے صحافی آئندہ بھی اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کو دیانتداری اور غیرجانبداری کے ساتھ انجام دیتے ہوئے جمہوریت کی مضبوطی، عوامی حقوق کے تحفظ اور معاشرتی مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے میزبا عبدالغنی انصاری نے کہا کہ سیاست اور صحافت معاشرے کے دو ایسے اہم ستون ہیں جن کے درمیان مضبوط رابطہ اور باہمی اعتماد جمہوری نظام کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں جو عوامی مسائل محرومیوں اور مشکلات کو اپنی رپورٹنگ اور کیمرے کے ذریعے حکمرانوں اور متعلقہ اداروں تک پہنچاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ سیاسی جماعتوں اور صحافتی اداروں کے درمیان مثبت اور تعمیری تعلقات عوامی مسائل کے حل اور جمہوری اقدار کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں انہونے نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی ایک بڑی جمہوری اور عوامی جماعت ہے جس نے ہر دور میں آزادی اظہار اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لیے جدوجہد کی ہے۔ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ صحافیوں کے حقوق، فلاح و بہبود اور ان کے پیشہ ورانہ تحفظ کے لیے عملی اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے اندر جمہوری روایات موجود ہیں جہاں کارکنوں کی آراء، تنقید اور شکایات کو سنا اور برداشت کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ بطور سیاسی کارکن ان کی ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ بدین کے عوام کو درپیش مسائل، مشکلات اور بنیادی ضروریات کو پارٹی قیادت اور منتخب نمائندوں کے سامنے اجاگر کیا جائے تاکہ ان کے حل کے لیے موثر اقدامات کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت، سیاسی جدوجہد اور مسائل کے حل کے لیے مسلسل کوشش کرنا ہر سیاسی کارکن کی بنیادی ذمہ داری ہے

مزید خبریں

Back to top button