ریسکیو1122اوکاڑہ نے عیدالاضحیٰ کے دوران716ایمرجنسیز پربروقت ریسپانس کرتے ہوئے748افراد کو امداد فراہم کی،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفراقبال

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ریسکیو 1122 اوکاڑہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے 716 مختلف نوعیت کی ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کرتے ہوئے مجموعی طور پر 748 افراد کو ریسکیو سروسز فراہم کیں۔ انہوں نے بتایا کہ متاثرہ افراد میں سے 279 کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی، جبکہ 394 مریضوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا رپورٹ کے مطابق عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران پیش آنے والی ایمرجنسیز میں 173 روڈ ٹریفک حادثات، 421 میڈیکل ایمرجنسیز، 10 آتشزدگی کے واقعات، 17 کرائم کیسز، 11 فال فرام ہائیٹ، 35 ریسکیو آپریشنز اور 48 پیشنٹ ٹرانسفر سروس کی ایمرجنسیز شامل تھیں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے مزید بتایا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر ضلع بھر میں 35 سے زائد مقامات پر خصوصی ایمرجنسی کوریج فراہم کی گئی۔ علاوہ ازیں پاک-انڈو بارڈر، ہیڈ سلیمانکی پارک، پیپلی پہاڑ فارسٹ پارک اور دیگر تفریحی مقامات پر ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروسز تعینات کی گئیں، جبکہ نہروں اور آبی گزرگاہوں پر خصوصی پیٹرولنگ کے انتظامات بھی کیے گئے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے

مزید خبریں

Back to top button