خیبر گرلز میڈیکل کالج،ٹیلر ماسٹر کی بیٹی نے17گولڈ میڈل حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا

پشاور(جانوڈاٹ پی کے)خیبر گرلز میڈیکل کالج پشاور کی ہونہار طالبات نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ریکارڈ تعداد میں گولڈ میڈلز اپنے نام کر لیے۔ٹیلر ماسٹر کی بیٹی قندیل مرتضیٰ نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے17گولڈ میڈلز حاصل کیے، جبکہ مقدس نے10اور سبین نے7گولڈ میڈلز جیت حاصل کیے۔خیبر گرلز میڈیکل کالج کی قندیل مرتضیٰ نے17گولڈ میڈیلز حاصل کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، جب طالبہ کا نام پکارا گیا تو ہال تالیوں سے گونچ اٹھا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جب طالبہ کو میڈلز پہنا رہے تھے تو لوگوں نے تالیاں بجا کر اس کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ان کے والد بھی ان کے ساتھ کھڑے رہے،17میڈلز حاصل کرنے والے قندیل کا تعلق ہری پور سے ہے اور ان کے والد ٹیلر ماسٹر ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button