گھیرا تنگ:عمر نذیر گرفتار،شوکت نواز میر کے گھر پر چھاپے کی تیاری!

راولاکوٹ(خصوصی رپورٹ:جانو ڈاٹ پی کے)​آزاد کشمیر میں جاری کشیدگی کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے اہم رہنماؤں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما عمر نذیر کشمیری، جو راولاکوٹ میں سی ایم ایچ واقعہ کے دوران زخمی ہوئے تھے،کو اب حراست میں لے لیا گیا ہے۔عمر نذیر کشمیری کی گرفتاری کے بعد ان کی ایک ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں وہ کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کر رہے ہیں،تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ ویڈیو انہیں حراست میں لینے کے بعد ریکارڈ کروائی گئی تھی۔

تنظیم کے روحِ رواں شوکت نواز میر کی مشکلات میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔مقامی انتظامیہ نے عدالت سے شوکت نواز میر کی رہائشگاہ کی تلاشی کے احکامات حاصل کر لیے ہیں تاکہ تنظیم کے خلاف کسی بھی قسم کے ٹھوس ثبوت اکٹھے کیے جا سکیں۔ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ شوکت نواز میر کی رہائشگاہ پر کسی بھی وقت چھاپہ مار کر قانون کے مطابق تلاشی لی جائے گی۔ان کارروائیوں کے پسِ پردہ حقائق اور رہنماؤں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی مکمل تفصیلات جاننے کے لیے معظم فخر کا وی لاگ مکمل ملاحظہ کریں۔

YouTube player

مزید خبریں

Back to top button