راشد خان نے انڈیا اور آسٹریلیا کی شہریت کی پیشکش ٹھکرا دی

کابل(جانوڈاٹ پی کے)افغانستان کرکٹ ٹیم کے معروف لیگ اسپنر راشد خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں دو ممالک کی جانب سے شہریت اور کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی گئی تھی مگر انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق راشد خان نے یہ انکشاف اپنی کتاب Rashid Khan: From Streets to Stardom میں کیا۔

کرکٹر نے بتایا کہ 2023 میں آئی پی ایل سیزن کے دوران جب وہ بھارت میں موجود تھے تب ایک ٹیم آفیشل نے ان سے کہا کہ انڈین کرکٹ ٹیم کے سینئر عہدیدار ان سے ملنا چاہتے ہیں۔

راشد خان نے کہا ‘میں گیا اور ان سے ملاقات کی، ہم نے بات چیت کا آغاز کیا تو انہوں نے مجھ سے کہا کہ تمہارے ملک افغانستان کے حالات بہت خراب ہیں، یہاں بھارت آجاؤ، ہم تمہیں تمام ضروری بھارتی دستاویزات فراہم کریں گے، یہاں رہو اور ہمارے ملک کی طرف سے کرکٹ کھیلو’۔

افغان کرکٹر نے بتایا کہ ‘ان کی یہ بات سن کر میں حیران تھا اور سمجھ نہیں پارہا تھا کہ کیا ردعمل دوں، لیکن میں نے مسکرا کر کہا بہت شکریہ! میں اپنے ملک افغانستان کے لیے ہی کھیلوں گا’۔

راشد خان نے مزید بتایا کہ ‘انہیں اسی طرح کی پیشکش آسٹریلیا سے بھی ہوچکی ہے لیکن انہوں نے صاف الفاظ میں انکار کرتے ہوئے کہا کہ اگر وہ اپنے وطن افغانستان کی طرف سے نہیں کھیلیں گے، تو وہ کرکٹ ہی نہیں کھیلیں گے’۔

مزید خبریں

Back to top button