ڈان 3 تنازع: سنیل شیٹی رنویر سنگھ کی حمایت میں میدان میں آگئے

ممبئی(جانوڈاٹ پی کے)بالی ووڈ کے نامور اداکار سنیل شیٹی ڈان 3 تنازع میں اداکار رنویر سنگھ کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔

64 سالہ سنیل شیٹی نے 40 سالہ رنویر سنگھ پر پابندی لگانے کے مطالبے کی مخالفت کی اور کہا کہ کسی اداکار یا فنکار پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ نے بالی ووڈ کو تقریباً ساڑھے 3 ہزار کروڑ سے زائد کی آمدنی دی ہے، اس لیے ان پر پابندی لگانے کا مطالبہ بے بنیاد ہے۔ اس نوعیت کے معاملات کا حل بات چیت سے ہی نکالا جانا چاہیے۔

تنازع رنویر سنگھ کی ڈان 3 سے مبینہ علیحدگی، معاہداتی اختلافات اور پری پروڈکشن اخراجات کی وصولی کے دعوے سے شروع ہوا، جو بعد میں فلمی تنظیموں اور فنکارانہ آزادی سے متعلق ایک بڑے مسئلے میں تبدیل ہوگیا۔

رپورٹس کے مطابق ایکسل انٹرٹینمنٹ نے پری پروڈکشن اخراجات کی مد میں تقریباً 45 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزید خبریں

Back to top button