قدرت کے رنگ کیمرے میں قید، رانا سکندر خلیل کی تصاویر شائقین کی توجہ کا مرکز

اوکاڑہ (رپورٹ وحیدآرائیں/جانوڈاٹ پی کے) اوکاڑہ کے رہایشی نوجوان راناسکندرخلیل باصلاحیت وائلڈ لائف قدرت کے رنگوں کو کیمرے میں قید کرنے والا فوٹوگرافی کی دنیا میں اپنا نام پیدا کرنے کی کوشش میں مصروف ہے قدرتی جنگلی حیات اور فطری مناظر کو منفرد انداز میں کیمرے کی آنکھ سے محفوظ کرنے والے خوبصورت اور دلکش تصاویر کے باعث فوٹوگرافی کے شوقین افراد کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔رانا سکندر خلیل کا فوٹوگرافی پلیٹ فارم جہاں وہ قدرت کے حسین مناظر اور وائلڈ لائف کے دل موہ لینے والے لمحات کو اپنے کیمرے کے ذریعے محفوظ کرتے ہیں۔ ان کی فوٹوگرافی میں صرف خوبصورتی ہی نہیں بلکہ فطرت سے محبت اور جنگلی حیات کے تحفظ کا جذبہ بھی نمایاں نظر آتا ہے۔کیمرا ہاتھ میں لیے قدرت کے قریب وقت گزارنے والے رانا سکندر خلیل کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف فوٹوگرافی محض تصویر بنانے کا نام نہیں بلکہ فطرت کو سمجھنے، محسوس کرنے اور اس کے حسین لمحات کو دنیا تک پہنچانے کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔ اس سلسلہ میں وہ اپنی کاوشوں کو جاری رکھیں گے

مزید خبریں

Back to top button