ایران امریکا کے درمیان صلح ہوگئی تو پیٹرول اور گیس سستی ہوگی،راناثنا اللہ

فیصل آباد(جانوڈاٹ پی کے)مشیر وزیراعظم راناثنااللہ کا کہنا ہے کہ ووٹر کی عمر کی حد سے متعلق کوئی ترمیم زیرغور نہیں۔اسٹیڈیم کےافتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب میں راناثنااللہ نے کہا کہ نوجوانوں سے ووٹ کا حق نہیں چھینا جارہا،ووٹر کی عمرکی حد سے متعلق کوئی ترمیم زیرغور نہیں تاہم مختلف چیزیں زیر بحث ہیں۔راناثنااللہ نے کہا کہ بجٹ میں عوام کو اچھا ریلیف پیکج دینے جارہے ہیں،ریلیف پیکج کا اعلان وزیراعظم خودکریں گے، ایران امریکا کے درمیان صلح ہوگئی تو پیٹرول اور گیس سستی ہوگی۔ ملک سے مہنگائی اورغربت کا جلد خاتمہ ہوگا۔لیگی رہنما نے کہا کہ ہمیں اپنا اتحاد واتفاق قائم رکھنا چاہیے، معرکہ حق میں کامیابی سے ہمارا سر فخر سے بلندہوا، خوشی ہےکہ مسلم امہ پاکستان پربھرپور اعتماد کررہی ہے، پوری دنیا آج پاکستان کی قیادت پر متفق ہے۔



