بلاول کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں،رانا ثنا اللہ نے خبردار کردیا

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر حالات خراب کر سکتی ہیں۔رانا ثناءاللّٰہ نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان کو نامناسب قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کے بارے میں بلاول کا رویہ اچھا نہیں تھا، ان کو ووٹ کے لیے نفرت کی نہیں، بلکہ قومی لیڈر بن کر بات کرنی چاہیے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) میں کسی کو لات مار کر نکالنے کی روایت نہ تھی اور نہ ہے۔رانا ثناء نے کہا کہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کو آزاد کشمیر کے وزیرِ اعظم فیصل راٹھور نے کالعدم قرار دیا، وفاقی حکومت نے اس فیصلے کی حمایت کی، وفاقی حکومت اس فیصلے کی پشت پر کھڑی ہے اور بلاول بھٹو زرداری اشاروں اور باتوں باتوں میں اس فیصلے کی مخالفت کر رہے ہیں۔



