رانا اقبال خان کی مولانا فضل الرحمان کے بیان پر شدید تنقید، معافی کا مطالبہ

پھولنگر(جانوڈاٹ پ کے) پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا اقبال خان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے پاک فوج سے متعلق بیان پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور ان سے اپنے الفاظ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
پھولنگر میں ایک عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے رانا اقبال خان نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان فوری طور پر اپنے الفاظ واپس لیں اور قوم سے معافی مانگیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام سے کیے گئے وعدوں پر عملدرآمد کر رہی ہے اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ پھولنگر کا تاریخی ترقیاتی منصوبہ علاقے کے شہریوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا اور اس سے مقامی آبادی کو جدید سہولیات میسر آئیں گی۔
رانا اقبال خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن ہے کہ پنجاب کے ہر شہر اور قصبے تک ترقی کے ثمرات پہنچائے جائیں، اسی مقصد کے تحت مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔



