آپریشن “بنیان المرصوص” کی یاد میں محکمۂ صحت تھرپارکر کی ریلی

تھرپارکر (رپورٹ:میندھرو کاجھروی/ جانو ڈاٹ پی کے) ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی کی جانب سے ضلع بھر میں “معرکۂ حق” کی تقریبات منعقد کرنے سے متعلق جاری ہدایات کے تحت آج محکمۂ صحت تھرپارکر کی جانب سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر تھرپارکر ڈاکٹر لیکھراج سارنگاوانی اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر و انسدادِ پولیو مہم کے فوکل پرسن ڈاکٹر بھرت کمار سونی کی قیادت میں آپریشن “بنیان المرصوص” کی سالانہ یادگار کے سلسلے میں ایک شاندار ریلی نکالی گئی۔ ریلی میں ڈاکٹروں، پیرا میڈیکل عملے، مختلف این جی اوز، سماجی کارکنوں اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ شرکاء نے وطن سے محبت، قومی یکجہتی اور شہداء کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا، جبکہ “پاکستان زندہ باد” اور “پاک فوج زندہ باد” کے نعرے بھی لگائے گئے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر لیکھراج اور ڈاکٹر بھرت کمار سونی نے کہا کہ آپریشن “بنیان المرصوص” کی پہلی سالگرہ قوم کے اتحاد، عزم اور پاک فوج کی بہادری کی یاد دلاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنا کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں، جنہوں نے ملک کے دفاع کے لیے عظیم قربانیاں دیں۔

مزید خبریں

Back to top button