وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے، دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش

کوئٹہ(جانوڈاٹ پی کے) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے ہمراہ اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں چمن پھاٹک کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ پیش کی گئی، جس میں آئی جی بلوچستان پولیس سمیت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حکام نے شرکت کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس موقع پر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے عناصر انسانیت کے دشمن ہیں، اور شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حکومت زخمیوں کے علاج اور متاثرہ خاندانوں کی مکمل دیکھ بھال کر رہی ہے، اور دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا جائے گا۔

حکام کے مطابق دھماکے میں 14 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ متعدد زخمی ہیں، اور تحقیقات جاری ہیں۔

مزید خبریں

Back to top button