پنجاب : تمام تھیٹرز یکم تا 13 محرم الحرام تک بند ، نوٹیفکیشن جاری

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) پنجاب میں محرم الحرام کے احترام میں تمام تھیٹرز یکم سے 13 محرم تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن پنجاب آرٹس کونسل نے جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اس دوران کسی بھی تھیٹر میں ڈرامہ یا ثقافتی پروگرام منعقد نہیں کیا جائے گا، جبکہ تمام اداروں کو پابندی پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت دی گئی ہے۔

دوسری جانب یومِ عاشور کے پیش نظر ملک بھر میں سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ صوبائی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مجالس اور جلوسوں کے روٹس کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں کو حساس مقامات پر اضافی نفری تعینات کرنے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

حکام کے مطابق محرم الحرام کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ہنگامی پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا تاکہ عزاداروں کو پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button