45کروڑ کے آنسو گیس شیل،سی ٹی ڈی کیلئے43کروڑ خرچہ،پنجاب پولیس نے41ارب کے اضافی اخراجات کردیئے

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پنجاب پولیس نے ایک سال کے دوران41ارب روپے سے زائد کے اضافی اخراجات کرڈالے۔مالی سال2025-2026کیے جانے والے اضافی اخراجات کی تفصیلات اسمبلی میں پیش کردی گئیں۔پنجاب پولیس نے ایک سال کے دوران 41 ارب روپے سے زائد کے اخراجات مختلف سیکورٹی انتظامات،خریداری کے لئے کئے۔ سی ٹی ڈی کے لئے خصوصی سامان خریدنے کے لئے43کروڑ روپے خرچ ہوئے۔مذہبی سیاسی جماعت کے احتجاج کے دوران جلائی یا ٹوٹ پھوٹ کا شکار گاڑیوں کی مرمت پر5کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ ہوئی،کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کو1ارب33کروڑ روپے سے زائد کی سپلمنٹری گرانٹ دی گئی۔ڈی جی خان اور کوہ سلمان کے علاقوں میں سی ٹی ڈی کا دائرہ اختیار بڑھانے کےلئے46کروڑ روپے کی گرانٹ دی گئی۔صوبہ بھر میں مظاہروں کو کنٹرول کرنے کے لئے اینٹی رائٹ فورس کو89کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی گئی۔صوبے میں پولیس کےلئے20جدید ترین محفوظ آرمرڈ سیکیورٹی گاڑیاں خریدنے کے لئے1ارب روپے کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ مظاہروں کو منتشر کرنے اور قابو پانے کےلئے45کروڑ روپے کے آنسو گیس کے شیل خریدے گئے۔



