وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب بجٹ 2026-27 پیش کررہے ہیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان پنجاب اسمبلی میں بجٹ پیش کر رہے ہیں۔
صوبائی اسمبلی میں بجٹ تقریرکرتے ہوئے مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ ایران،امریکا امن معاہدہ پرپوری قوم کومبارکباد پیش کرتا ہوں، قائد نوازشریف اوروزیراعظم شہبازشریف کوامن معاہدے پرمبارکباد کے مستحق ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکوبھی امن معاہدے پرمبارکباد پیش کرتا ہوں، مسلم لیگ(ن)نےملک کودیوالیہ ہونےسےبچایا، معرکہ حق میں کامیابی کی دنیا معترف ہے۔
وزیر خزانہ پنجاب کا کہنا تھا کہ ایران،امریکا جنگ نےعالمی معیشت کی بنیاد ہلادی، مریم نوازشریف نےکفایت شعاری کی عمدہ مثال قائم کی۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پرآنچ نہیں آنے دی گئی، وزیروں کی تنخواہوں پرکٹ لگایا گیا، مریم نوازشریف کی قیادت میں کیےگئےکام کوہرفورم پرسراہا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ حکومت نےمعیشت کوبچانےکےلیےہرممکن کردارادا کیا، سیلاب کےدوران عوام کوہرممکن امداد فراہم کی گئی، آج پنجاب میں عوام کی دہلیزپرسہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔
وزیرخزانہ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کا ہرضلع اورہرتحصیل ترقی کےسفرمیں شریک ہے، مریم نوازنےپنجاب میں انقلابی اقدامات کیے، دفاع پاکستان کی مضبوطی کےلیےپنجاب نےبڑے بھائی ہونےمیں اہم کردارادا کیا۔
مجتبیٰ شجاع الرحمان کا کہنا تھا کہ پنجاب نے546ارب روپےوفاق کوفراہم کیے، پنجاب پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہے، پنجاب میں4لاکھ سےزائد افراد کومیرٹ پرنوکریاں دی گئیں، حکومت نےتمام غیرضروری اخراجات پرقابوپانےکی کوشش کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ عوام کوسستا پٹرول اورڈیزل کی فراہمی کےلیے25ارب وفاقی حکومت کودیئےگئے،2025کےدوران تاریخی سیلاب سےپنجاب کے27اضلاع متاثرہوئے۔
وزیرخزانہ نے کہا ہے کہ متاثرہ خاندانوں کوخوراک،ادویات،صاف پانی،رہائش اوردیگرضروریات زندگی فراہمی یقینی بنائی گئی۔



