پٹرولیم قیمتوں میں ممکنہ اضافہ،پمپوں پر لمبی قطاریں لگ گئیں

لاہور(جانوڈاٹ پی کے)پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی افواہوں کے ساتھ ہی پمپس پر غیر معمولی رش بڑھ گیا۔کراچی، لاہور، ملتان اور دیگر شہروں میں پیٹرول پمپس پر گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی ہیں، قیمتوں میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر شہریوں نے تاریخ بدلنے سے پہلے حتی الوسع زیادہ پیٹرول خریدنے کی طرف کوششیں تیز کردی ہیں۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کی صورت میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں بھی اضافے کا خدشہ ہے، اس صورتحال میں شہریوں کی کوشش ہے کہ پرانی قیمت کا جس قدر فائدہ اٹھا سکتے ہيں اٹھا لیا جائے۔آل پاکستان پیٹرول پمپس آنر ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین نعمان علی بٹ نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں پر عوام کان نہ دھریں، یکم مئی کو پٹرول پمپ کھلے رہیں گے، عوام افراتفری میں خریداری سے گریز کریں۔



