پاک افغان سرحد پرپاک فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،13فتنہ الخوارج ہلاک

راولپنڈی(جانوڈاٹ پی کے)پاک افغان سرحد پرپاک فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بنادی،پاک فوج کی کارروائی میں13فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے مہمند میں کارروائی کرتے ہوئے8فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کردیا۔دوسری طرف شمالی وزیر ستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں5افغان فتنہ الخوارج ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

مزید خبریں

Back to top button