سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام کو خاک میں ملایا،محسن نقوی

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں پاک افغان سرحد پر دراندازی کی دو کوششیں ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کوخراج تحسین۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بھارتی سپانسرڈ13دہشتگردوں کو جہنم رسید کیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام کو خاک میں ملایا۔انہوں نے کہا کہ13بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے



