سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کم کردیں، نیا نوٹیفکیشن جاری


کراچی (جانوڈاٹ پی کے)سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات سے متعلق نیا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے چھٹیوں کی تعداد 4 دن سے کم کرکے 3 دن کر دی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر 26 مئی سے 28 مئی تک عام تعطیلات ہوں گی، جبکہ 9 تا 11 ذی الحج 1447 ہجری کو سرکاری چھٹیاں قرار دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 22 مئی کو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں عیدالاضحیٰ کیلئے 26 مئی سے 29 مئی تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم اب حکومت نے نظرثانی کرتے ہوئے ایک دن کی کمی کر دی ہے۔
نئے فیصلے کے بعد سرکاری اداروں، دفاتر اور تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا شیڈول بھی تبدیل ہو جائے گا۔