ٹھٹھہ: جئے سندہ تحریک کا ضلعی صدر امام بخش خاصخیلی کی بلاجواز گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

ٹھٹھہ (جاوید لطیف میمن)جئے سندہ تحریک کی جانب سے سجاول کے ضلعی صدر امام بخش خاصخیلی کی بلاجواز گرفتاری کے خلاف احتجاج
جیئے سندھ تحریک مرکز کی جانب سے پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے جیے سندھ تحریک ضلع سجاول کے صدر امام بخش خاصخیلی کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا گیا۔
اس موقع پر جیئے سندھ تحریک کے سابق مرکزی جنرل سیکریٹری راول کرنانی، ضلعی رہنما باغی فرہاد میمن، رسول بخش میمن، کامریڈ گلاب خان لنڈ سمیت دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ جیے سندھ تحریک سجاول کے صدر امام بخش خاصخیلی ایک غریب مزدور ہـ جو رکشہ چلا کر اپنے بچوں کا پیٹ پالتے ہیں۔ رات کے وقت انہیں مریض کو گھر پہنچانے کا بہانہ بلا کر بٹھورو کے اسپتال سے بے گناہ اور بلاجواز گرفتار کر کے غائب کر لیا گیا ہے۔
جبکہ دوسری جانب قومی کارکن محسن مگسی سمیت دیگر قومی کارکنوں کو بھی اغوا کر کے لاپتا کر دیا گیا ہے، جو قومی کارکنوں کے ساتھ سراسر ناانصافی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ان کی تحریک کے ضلع سجاول کے صدر امام بخش خاصخیلی سمیت تمام لاپتا قومي کارکنوں کو جلد رہا کیا جائے، بصورت پورے سندھ میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔



