سینئر صحافی پیرل پیاسی کے خلاف مبینہ پولیس گردی اور جھوٹے مقدمے کی شدید مذمت

ٹھٹھہ ( جاوید لطیف میمن\جانوڈاٹ پی کے )ڈسٹرکٹ ہیومن رائٹس کمیٹی کے رکن ایڈووکیٹ سید اعجاز حسین شاہ، ترقی پسند پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر سید جلال شاہ، پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر اقبال جاکھرو، محبوب بروھی، شبیر بھٹی، ٹھٹھہ یونین آف جرنلسٹس ورکرز کے ( PFUJW ) کے صدر جاوید لطیف میمن ۔ سید نزاکت شاہ ۔ سید احمد شاہ بخاری ۔ اشرف میمن چنڈ ۔ ساجد شیخ ۔ ممتاز سمیجھو سمیت سول سوسائٹی سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے سینئر صحافی اور غلام اللہ پریس کلب کے صدر پیرل پیاسی کو مبینہ طور پر پولیس گردی کے ذریعے تشدد کا نشانہ بنانے، غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور بعد ازاں جھمپیر تھانے میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے گرفتار ظاہر کرنے کے عمل کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اس موقع پر
اپنے جاری کردہ بیان کہا گیا ہے کے کہ اگر کسی بھی صحافی کح خلاف کوئی الزام موجود ہو تو اس کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق شفاف اور قانونی کارروائی کی جانی چاہیے، لیکن کسی شخص کو بغیر قانونی جواز کے اٹھا لینا، اسے تشدد کا نشانہ بنانا اور بعد میں مختلف مقدمات میں ظاہر کرنا قانون کی حکمرانی اور بنیادی انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہے صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہوتے ہیں، جو عوامی مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے ریاستی اداروں اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں صحافیوں کو ہراساں کرنا، ان کی آواز دبانا یا انہیں انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنانا کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے نیک شگون نہیں ھم مطالبہ کرتے ہیں کہ پیرل پیاسی کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی اعلیٰ سطحی، شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرائی جائیں،
جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں، وکلا برادری اور صحافتی اداروں کو مل کر ایسے واقعات کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے تاکہ آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے انہوں نے پیرل پیاسی اور پوری صحافتی برادری کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آزادیٔ صحافت، انسانی وقار اور قانون کی بالادستی کے لیے ہر قانونی، آئینی اور جمہوری فورم پر آواز بلند کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی ناانصافی کے خلاف جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔



