صدرِ آصف زرداری سے گورنر پنجاب کی ملاقات، پنجاب کی انتظامی صورتحال اور گورننس پر تفصیلی تبادلۂ خیال

اسلام آباد(جانوڈاٹ پی کے)صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی جس میں پنجاب کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبے میں گورننس، عوامی مسائل اور انتظامی بہتری کے اقدامات پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان قریبی رابطہ اور مؤثر تعاون عوامی مسائل کے بروقت حل کے لیے ناگزیر ہے۔

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں میں بہتر ہم آہنگی اور ادارہ جاتی تعاون سے ہی عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبائی حکومتوں کو مل کر ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے کام کرنا ہوگا تاکہ عوامی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔

مزید خبریں

Back to top button