بدین:خسرہ،روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے انتظامات کا جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر بدین کی سربراہی میں منعقد

بدین (رپورٹ مرتضیٰ میمن/جانو ڈاٹ پی کے ) 17 سے 29 نومبر تک شروع ہونے والی خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی قومی مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر بدین یاسر بھٹی کی زیر صدارت دربار ہال میں اہم اجلاس منعقد کیا گیا ڈپٹی کمشنر بدین نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ مہم صرف محکمہ صحت کی ذمہ داری نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ سیاسی و سماجی نمائندے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر اس قومی مہم میں بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تاجر تنظیمیں، این جی اوز اور لوکل گورنمنٹ کے نمائندے ہر یونین کونسل کی سطح پر خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کو کامیاب بنانے کے لیے عوام میں ان بیماریوں کے نقصانات سے متعلق آگاہی پیدا کریں، تاکہ ضلع بدین میں کوئی بھی "ریفیوزل کیس” سامنے نہ آئے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچے ملک کا مستقبل ہیں، ان کی صحت کا خیال رکھنا ہم سب کی ذمہ داری ہے اجلاس کے دوران این اسٹاپ آفیسر ڈاکٹر کریم بخش گاڈاہی نے خسرہ اور روبیلا کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع بدین میں 6 ماہ سے 5 سال تک کی عمر کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے ٹیکے لگائے جائیں گے، جبکہ پیدائش سے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظہور احمد عباسی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو راجیش دلپت اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے

مزید خبریں

Back to top button